اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم اقبال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 27 نومبر 2024 17:28

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2024ء) یوم اقبال کی مناسبت سے اوکاڑہ یونیورسٹی کےڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی جانب سے سیمینار منعقد کیاگیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین، پرو فیسروائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر امجد علی سمیت اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی اوکاڑہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں معاشرے کی بہتری کےلیےسادگی اور عاجزی کو اپنانے کی ہدایت کی۔ علامہ اقبال کی نوجوانوں کے متعلق تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو جدید سائنسی علوم سے آراستہ ہونے کی نصیحت کی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

شعبہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر مقصود احمد نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کے فلسفہ عبادات کو واضع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال نے روحانی سکون اور قربت الہی کےلیے عبادات میں دل کی پاکیزگی اور عاجزی کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے اقبال کی شاعری میں بیان کیے جانے والے نظریات پہ قرآن و سنت کی رو سے بحث بھی کی۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے علامہ اقبال کے افکار، تعلیمات اور فلسفے کو شاعری، نغموں اور تقاریر کے انداز میں پیش کیا جس کو شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ \378

متعلقہ عنوان :