ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ

بدھ 27 نومبر 2024 19:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ ، سکولوں میں صفائی کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شاباش، دونوں سکولوں کی ہیڈ مسٹریس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے صبح سویرے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کیا ۔

جہاں انہوں نے دونوں سکولوں میں بنیادی سہولیات ، تعلیمی سرگرمیوں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی جہلم نے مختلف کلاسز کا جائزہ لیا۔ دونوں سکولوں میں بہترین بنیادی سہولیات اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈی سی جہلم نے دونوں سکولوں کی ہیڈ مسٹریس اور انتظامیہ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ دونوں ہیڈ مسٹریس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے ۔\378