بابرعلاؤالدین کا یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، چلڈرن ہسپتال اورٹی ڈی سی پی کا دورہ

بدھ 27 نومبر 2024 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2024ء) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن مانیٹرنگ اینڈ فیڈبیک بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، چلڈرن ہسپتال اور ٹی ڈی سی پی کا دورہ کیا۔ رجسٹراریو سی ایچ ایس نے بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

چیئرپرسن نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر بارے آئی ڈیپ کے افسران سے بریفنگ بھی لی۔بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بارے بھی آگاہ کیاگیا۔چیئرپرسن نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی بعض پوسٹوں پر بھرتی سے متعلق استفسارکیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سی ایم مانیٹرنگ بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاکہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استعدادکار بڑھانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔چلڈرن ہسپتال میں بچوںکے علاج معالجہ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیںکی جائے گی۔ چیئرپرسن بریگیڈیئر(ر) بابرعلائوالدین نے آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں چیئرپرسن نے ٹی ڈی سی پی ہیڈآفس کا دورہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی نے سیاحت کے فروغ کیلئے محکمے کے مختلف اقدامات بارے بریفنگ دی۔بریگیڈیئر(ر) بابرعلائوالدین نے کہاکہ پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔چیئرپرسن نے ٹی ڈی سی پی ہیڈآفس کے دورہ کے بعد پودا بھی لگایا۔