وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو لاہور ڈاکٹرمحمد علی کا یو ای ٹی لاہورکا دورہ

جمعرات 28 نومبر 2024 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2024ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی،جی سی یو لاہور ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اوریو ای ٹی کے نو منتخب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر(تمغہ امتیاز)سے ملاقات کی۔ڈاکٹر محمد علی نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وی سی آفس میں ملاقات کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی و استحکام کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااور اپنے تجربات بیان کئے۔انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کی ترقی، اسکو درپیش چیلنجز اور نئی اختراعات میں ریسرچ کلچر کی اہمیت پر گفتگوکی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹرشاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی علم و تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔وائس چانسلرڈاکٹر شاہد منیرنے مستقبل میں ڈاکٹر محمد علی کی رہنمائی اور مشاورت سے مستفید ہونے کا عزم بھی کیا۔