شعبہ اردو تھل یونیورسٹی بھکر کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 29 نومبر 2024 11:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) شعبہ اردو تھل یونیورسٹی بھکر کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر کی تعیناتی پر ایک ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کبیر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارم جمیل ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر خضر حیات پی آر او ڈاکٹر راؤ محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پروفیسر عبد العزیز انجم و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر وائس چانسلر کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔انچارج شعبہ اردو پرو فیسر سرور عظیم قریشی اور طلبا و طالبات نے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔آڈیٹوریم کو جھنڈیوں اور مختلف بینرز سے مزین کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات نے مختلف ایونٹ پیش کیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ جس سے تمام حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر نے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں مزید نکھارنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے طلبا کو تعلیمی میدان میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی نصیحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کی بدولت طلبہ اپنے کردار،ثقافت اور علاقے کے لیے عزت و توقیر کا باعث بن سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر سرور عظیم قریشی انچارج شعبہ اردو نے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :