نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پولیمرز اور کمپوزٹس کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 29 نومبر 2024 13:02

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پولیمرز اور کمپوزٹس کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، ملائشیا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر اور جمہوریہ چیک سمیت مختلف ممالک سے 35 ماہرین نیآن لائن اپنے تحقیقی کام پیش کیے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران طلبہ کے لیے ایک بین الاقوامی سطح کا پوسٹر مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں سے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بہترین پوسٹر پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ یہ کانفرنس پولیمرز اور کمپوزٹس کے شعبے میں عالمی سطح پر جاری تحقیقی کام کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ اس موقع پر صدر کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب (وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی) اور کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر خبیب شاکر نے کانفرنس کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ عملے اور طلبہ کو مبارکباد دی۔