زیمل سوسائٹی یو ای ٹی اور پنک ربن پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 29 نومبر 2024 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) زیمل سوسائٹی یو ای ٹی اور پنک ربن پاکستان کے درمیان بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی بڑھانے اور خواتین کی صحت کے اقدامات اٹھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے جمعہ کو تقریب کا انعقاد ہوا۔ترجمان یو ای ٹی کیمطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ آگاہی مہمات، تعلیمی ورکشاپس، تحقیقی منصوبے اور پاکستان کے پہلے خصوصی بریسٹ کینسر اسپتال کی تکمیل کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے، جو سالانہ 40,000 مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا، "یو ای ٹی کو فخر ہے کہ وہ پنک ربن کے ساتھ مل کر ملک کے ایک اہم صحت کے مسئلے میں اپنی فیکلٹی اور طلبہ کی مہارتوں کو معاشرتی اثرات پیدا کرنے کیلئے استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر اور سی ای او پنک ربن عمر آفتاب نے زیمل سوسائٹی کی ایڈوائزر ڈاکٹر ریحانہ شریف، رجسٹرار محمد آصف، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد شفیق، صدر زیمل سوسائٹی مہیرا خالد اور دیگر کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے۔

اس اشتراک کے ذریعے، یہ ادارے کمیونٹی کو تعلیم دینے، خواتین کو بااختیار بنانے، اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی خواتین کی صحت میں بہتری اور جان بچانے کیلئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :