سيبس یونیورسٹی جامشورو میں سالانہ ڈگری شو (تھیسس ڈسپلے) 2 دسمبر کو شروع ہوگا

جمعہ 29 نومبر 2024 17:08

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں سالانہ ڈگری شو (تھیسس ڈسپلے) 02 دسمبر 2024 کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر آبپاشی، جام خان شورو کریں گے۔ ڈگری شو میں فائن آرٹ، آرکیٹیکچر، ٹیکسٹائل اور کمیونیکیشن ڈیزائن کے 101 پاسنگ آؤٹ طلباکے آرٹ ورک کی نمائش شامل ہے۔ ڈگری شو 10 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :