پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی کا اٹھنا یاد گار موقع ہے
پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی، اب یورپ کیلئے پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا، امید ہے کہ جلد برطانیہ اور دیگر ممالک کیلئے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 نومبر 2024 19:49
(جاری ہے)
امید ہے کہ جلد برطانیہ اور دیگر ممالک کیلئے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔
پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی۔پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ائی اے نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا اور یہ پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے اہم ترین خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، ان کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اورضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گا اور پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے اس تاریخی موقع پروزرات ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارک باد پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کا احترام ضروری، گوتیرش
-
انسانی حقوق کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور
-
غزہ: دس لاکھ بے گھر افراد سرد موسم اور بارشوں کے رحم و کرم پر
-
میں نے الیکشن عمران خان کے ٹکٹ پر لڑا، سنی اتحاد کونسل کا بیان حلفی دیا لیکن مجھے زبردستی ن لیگ میں شامل کردیا گیا
-
مذاکرات کی پوزیشن تب واضح ہوگی جب حکومت اپنا ایجنڈا دے گی
-
بانی نے مذاکراتی کمیٹی بھی بنادی،حکومت اپنا ایجنڈا واضح کردے تو بات ہوسکتی ہے
-
چئیرمین نیب کا 1 سال میں 13 ارب ڈالرز ریکور کرنے کا دعوٰی
-
حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی
-
بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ صرف 1 موبائل فون لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
وولکر ترک کا شام میں فوری طور پر سیاسی عمل شروع کرنے پر زور
-
سندھ میں پیپلز پارٹی کا 16سالہ دور بدترین دور حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے
-
پی ٹی آئی کو احتجاجی سیاست کے بعد پہلی بار احساس ہوا کہ مذاکرات کرنے چاہئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.