پنجاب یونیورسٹی میں غیر فعال سنٹرز کے خاتمے کا آغاز

یونیورسٹی پر معاشی دبائو کا باعث بننے والے سنٹرز بھی بند ہوں گے

ہفتہ 30 نومبر 2024 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی میں غیر فعال سنٹرز کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا۔یونیورسٹی پر معاشی دبائو کا باعث بننے والے سنٹرز بھی بند ہوں گے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے متعدد غیر ضروری سنٹرز ختم کر دئیے۔

(جاری ہے)

وی سی نے ایمرجنسی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنٹرز ختم کئے،متعدد سنٹرز پر صرف ایک ایک فیکلٹی ممبر کام کر رہے تھے،متعلقہ سنٹرز اپنے اہداف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے 7غیر ضروری سنٹرز ختم کیا گیا،فیکلٹی آف کوالٹی سسٹمز انجینئرنگ کی فیکلٹی میں 4 غیرضروری سنٹرزکاخاتمہ،فیکلٹی آف لائف سائنسزمیں 3، فیکلٹی آف کیمیکل میں 1غیر فعال سنٹر کاخاتمہ کر دیا گیا۔غیر ضروری سنٹرز پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری میں رکاوٹ تھے۔