اوپن یونیورسٹی نے میٹرک ، ایف اے کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 30 نومبر 2024 16:20

اوپن یونیورسٹی نے میٹرک ، ایف اے کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ہفتہ کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طلبہ اپنے نتائج سی ایم ایس پورٹلز پر چیک کرسکتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے نتائج مرتب کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے وسط تک اِن پروگراموں کے نتائج بھی ڈکلئیر ہوجائیں گے۔یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں سٹریم لائن ہوچکی ہیں، نتائج کا بروقت آؤٹ ہونا گوڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی سرپرستی و حکمت عملی کے تحت طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد بڑھ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سمسٹر میں گذشتہ سمسٹر کی نسبت انرولمنٹ بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :