پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پیر 2 دسمبر 2024 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’بینکنگ، انشورنس اور رسک مینجمنٹ ‘پر نویںبین الاقوامی کانفرنس بروز منگل (کل) صبح 10بجے کالج کے احاطے (اولڈ کیمپس) میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں سے سکالرزشرکت کریں گے۔