لیا قت آ با د میں شہید امجد صابری مرحوم کے نام سے منسوب ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 2 دسمبر 2024 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2024ء) لیاقت آ با د ئوٹا ن کے چیئر مین فراز حسیب،وائس چیئر مین اسحاق تیموری،یو سی پینل میں موجو د یو سی چیئر مین،وائس چیئر مین و کونسلر کی شب و روز کی محنت اور لیا قت آ با د کے لئے الخدمت اور پی او بی کے تعاون سے قابل ِ فخر لیا قت آ با د شہید امجد صابری مرحوم کے نام سے منسوب ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا افتتاح بدست مبارک کامران سراج امیر جماعت اسلامی گلبرگ ٹائون ضلع وسطی نے کیا،جس میں لیا قت آ با د کے رہائشی مکینوں کو فری بلڈ ٹیسٹ،آ ئی ٹیسٹ،ڈینٹسٹ،جنرل فزیشن،گائنی اور حتی کہ ہومیو پیتھک دواں کی سہولیات بھی میئسر ہونگی افتتاحی تقریب میں چیئر مین، وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کورڈینیٹر صغیر احمد انصاری،میڈیکل سپرینٹنڈینٹ ساجد پٹنی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت حسین و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔لیا قت آ با د کے رہائشی عوام نے چیئر مین فراز حسیب کی کاوشوں اور لیا قت آ با د کی عوام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر زبردست پزیرائی کی۔