Live Updates

گورنمنٹ گریجویٹ کالج بکھر ایتھلیٹکس کا ڈسٹرکٹ چیمپین بن گیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 16:59

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اتھلیٹکس کا ڈسٹرکٹ چیمپئن بن گیا ۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری کھیلوں کے مقابلہ جات میں اتھلیٹکس کے مقابلے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر محمد رمضان خان سیا لوی کی نگرانی میں منعقد ہو ئے جس میں ضلع بھر سے کالجز نے حصہ لیا ۔

ان مقابلہ جات میں ٹریک ایوینٹ ،100 میٹر ، 200 میٹر ، 400 میٹر ،800 میٹر ، 1500 میٹر ، 3000 میٹر ، 5000 میٹر ریس ،فیلڈ ایوینٹ میں تھروئنگ کے جیولن تھرو ، شارٹ پٹ ، ڈسکس تھرو اور جمپنگ ایوینٹ میں ٹرپل جمپ اورلانگ جمپ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ ان مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے 69 پوائنٹس حاصل کر کے ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج دریاخان 39 پو ائنٹس کے ساتھ ضلع بھکر میں دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی پر نسپل کالج پرو فیسر نعیم الحق چودھری ،چیرمین سپورٹس بورڈ پرو فیسر امجد سعید چودھری نے اتھلیٹکس کے انچارج پرو فیسر محمد عمران خان ممڑ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا ء اللہ ہمارے کھلاڑی ڈویژن اور پنجاب سطح پر بھی شاندار کامیابیاں اپنے نام کریں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر پرو فیسر ناظم حسین جھمٹ نے احسن انداز میں یہ مقابلے منعقد کروانے پر ڈسٹرکٹ فوکل پر سن تھرڈ ہائیر ایجوکیشن سپورٹس چیمپئن شپ پرو فیسر محمد عمران خان ممڑ کو مبارکباد پیش کی ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات