علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایبٹ آباد میں خزاں 2024 سمسٹر کے آغاز کے سلسلے میں پہلی ٹیوٹر بریفنگ کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2024 21:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں 2024 کے آغاز کے سلسلے میں پہلی ٹیوٹر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔بریفنگ میں ٹیوٹر خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر ایبٹ آباد شفاعت الرحمان نے ٹیوٹر ز سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طلباء کو بہترین تعلیمی راہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور یونیورسٹی کے مختلف سسٹمز کے بارے میں ٹیوٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایبٹ آباد نے یونیورسٹی کے آئندہ داخلوں میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ تعلیم سے محروم طبقہ تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مستند نظام تعلیم کے ذریعے تعلیم کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں ۔اس موقع پر موجود تمام ٹیوٹرز نے اپنے غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا۔