ناخلف اولاد نے ماں کو گھر سے نکال دیا

جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے ماں سے گھر کے کاغذات چھین لیے

جمعرات 5 دسمبر 2024 23:10

ناخلف اولاد نے ماں کو گھر سے نکال دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء) ناخلف اولاد نے ماں کو گھر سے نکال دیا۔جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے ماں سے گھر کے کاغذات چھین لیے۔شہری نے نارنگ منڈی سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ بزرگ خاتون کو اس کے پانچ بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کاغذات چھین کر گھر سے نکال دیا ہے۔ کالر کے مطابق بزرگ خاتون کی عمر تقریباً 60، 65 سال ہے جو میرے پاس بیٹھی ہیں۔

(جاری ہے)

ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے شہری کو بزرگ خاتون کو اپنے پاس رکھنے کا کہا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کی شکایت پر بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے فوراً بیٹوں کو گرفتار کیا اور گھر کے کاغذات بزرگ خاتون کو واپس دلوائیں۔سیف سٹی ورچوئل چائلڈ سنٹر بچوں،بزرگوں اور گمشدہ اشیاء کی تلاش میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 3 دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سنٹر میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :