ہمارے دروازے عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں، ساجدہ فاروق تارڑ

جمعرات 5 دسمبر 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سماجی کارکن ساجدہ فاروق تارڑ کی جانب سے حلقہ این اے 127 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام کے لیسکو، واسا،نادرا،ہیلتھ،ایجوکیشن،پی ایچ اے،لوکل گو ر نمنٹ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سے متعلقہ مسائل سنے گئے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموںکو ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر ساجدہ فاروق تارڑ کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود پر کام کرنے سمیت ان کے مسائل کے حل کے لئے مرکزی آفس بناکر الیکشن کے روز عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے انہیںکسی بھی موقع پرتنہا نہیں چھوڑا ،لوگ کہتے ہیں کہ سیاست میں جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا اورہمارے دروازے اپنے حلقے کی عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے پرسنل سٹاف افسر شہباز طالب،کوآرڈینیٹر ویمن ونگ این اے 127 رابعہ افضل و دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے وائس چیئرمین یونین کونسل 235 رمضان گجرکی پھو پھو اور حافظ عثمان گورسی کی ساس کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر گئیں ، فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔