جنید جمشید کی آٹھویں برسی (کل ) منائی جائے گی

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) گلوکار و نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی آٹھویں برسی(کل) 7 دسمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار 1987 میں کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس بینڈکی جانب سے ملی نغمہ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان متعارف کرایا جو عوام میں بے حد مقبول ہوا۔2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس و تدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہو گیا۔ گلوکار ی کو خیرباد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم جلوہ جاناں ریلیز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا۔ انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاں بحق ہو گئے تھے۔\932