جنوبی وزیرستان‘منی ٹرک جلا کر ڈرائیور اغواء کر لیا گیا

جمعہ 6 دسمبر 2024 13:04

جنوبی وزیرستان‘منی ٹرک جلا کر ڈرائیور اغواء کر لیا گیا
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2024ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے میدان سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق میدان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے منی ٹرک کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹرک جلانے والے ملزمان ڈرائیور کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ڈی پی او کے مطابق مذکورہ ٹرک ڈرائیور گزشتہ صبح مزدوری کے لیے لدھا گیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔