پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی ٹی اے ایم سروسز کی معطلی پر پیمرا سے نظرثانی کی اپیل
عمر جمشید
جمعہ 6 دسمبر 2024
17:58
خط میں پی اے اے نے اس معطلی کے پاکستان کی اشتہاری اور میڈیا انڈسٹری پر ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی اے ایم ڈیٹا ایڈورٹائزرز اور براڈکاسٹرز کے لیے ایک نہایت اہم ذریعہ ہے، اور ماہانہ بنیادوں پر اربوں روپے اس ڈیٹا کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس ڈیٹا کی معطلی سے نہ صرف انڈسٹری کے معمولات متاثر ہوں گے بلکہ پہلے سے موجود معاشی مشکلات کے دوران میڈیا انڈسٹری کی پائیداری کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
پی اے اے کے چیئرمین ،احمد کپاڈیا نے اپنے خط میں کہا: "ہم پیمرا کے خدشات کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ہم احتراماً درخواست کرتے ہیں کہ میڈیالوجک کو اس معطلی کی مدت کے دور ٹی اے ایم ڈیٹا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ اقدام انڈسٹری کو درکار استحکام فراہم کرے گا، جب تک کہ پیمرا اپنے خدشات کا جائزہ مکمل نہیں کر لیتا۔
پی اے اے نے واضح کیا کہ یہ اپیل پیمرا کے خدشات کو مسترد کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ اس جائزے کے عمل کے دوران انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز غیر متناسب طور پر متاثر نہ ہوں۔
ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ پیمرا اس درخواست پر غور کرے گا اور اسے میڈیا اور اشتہاری شعبوں کی ترقی، اعتماد اور استحکام کے لیے اہم سمجھتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گا۔
مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.