نوشکی، حکومت کی گڈ گورننس کے دعوے ہوا میں تحلیل آفیسران ، ڈاکٹرز، ٹیچرز غائب طلباء اور عوام مشکلات سے دوچار

ہفتہ 7 دسمبر 2024 21:27

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2024ء) حکومت کی گڈ گورننس کے دعوے ہوا میں تحلیل آفیسران دفاتر سے غیر حاضر ہسپتال کالجز اور سکولوں میں ڈاکٹرز ٹیچرز اور لیکچررز کی کمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدہ چار مہینے سے خالی ضلع نوشکی میں گورننس کا صورتحال انتہائی خراب ہے ڈپٹی کمشنر ہفتے میں تین سے چار دن تک ضلع سے باہر ہوتے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا عہدہ چار مہینے سے خالی ہے کسی کی پوسٹنگ نہیں ہوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نا معلوم وجوہات کی بنا پر طویل عرصے سے ڈیوٹی پر نہیں آرہے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر کو ایک بیوروکریٹ کی مبینہ طور پر پشت پناہی حاصل ہے جو ہفتے میں ایک دن اور کھبی کھبی پورا مہینہ غیر حاضر رہتی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینیجمنٹ کی طویل غیر حاضری سے محکمے کی کارکردگی صفر ہے محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر کے خلاف جی ٹی اے مسلسل تحریک چلا رہی ہے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں سرجن اسپیشلسٹ گائناکالوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر نرس اور ڈاکٹرز کی 52 اسامیاں خالی ہیں ہسپتال ٹرینیز کے رحم و کرم پر چل رہا ہے ادویات ناپید ہوچکے ہیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ستر میں صرف 17 لیکچرزز ہیں 55 سے زاہد لیکچرار کی اسامیاں خالی ہیں ٹیچرزاور مینیجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے 45 سکول بند ہیں ہزاروں بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں پی پی ایچ آئی کے کسی بی ایچ یو میں ڈاکٹر تعینات نہیں کلاس فور اسٹاف لوگوں کی علاج معالجہ کرتے ہیں زراعت گلہ بانی انفراسٹکچر آبنوشی کے مسائل نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہی