محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 7 دسمبر 2024 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک ڈویژن راولپنڈی محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے لائیو سٹاک فارمرز میں ایم این اے انجینئر قمر الاسلام نے وزیر اعلی لائیو سٹاک کارڈز تقریب میں کسانوں میں کارڈز تقسیم کیے۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی زیرِ نگرانی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنرکو آرڈینیشن سید نزارت علی شاہ اور ایڈیشنل کمشنر جنرل ڈاکٹر حسن طارق نے ایگریکلچر کمپلیکس راولپنڈی میں ڈائیریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر زیدی کے ہمراہ لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈویژن میں کل تقریباً 1400 کارڈ پہلے مرحلے میں تقسیم کے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پراجیکٹ سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے توسط سے فی جانور 27000 روپے تک کا قرضہ بلا سود دیا جائے گا جس سے وہ محکمہ لائیو سٹاک کے رجسٹرڈ مرچنٹ سے ونڈہ ساییلیج اور منرل مکسچر خرید کر اپنے جانوروں کو فربہ کروا سکتے ہیں جس قرضہ کی واپسی بلا سود 4 ماہ کے دورانیہ میں کرنے کے پابند ہیں اس حوالے سے بینک آف پنجاب کا عملہ موقع پر تصدیق کر کے کارڈ ایشو کرتا ہے۔\378