)این اے 262 کوئٹہ تھری سے ڈی سیٹ کئے گئے ملک عادل خان بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے

ہفتہ 7 دسمبر 2024 20:50

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2024ء) این اے 262 کوئٹہ تھری سے ڈی سیٹ کئے گئے ملک عادل خان بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ، سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ، درخواست پر سماعت 9 دسمبر کوجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، ملک عادل خان بازئی کے خلاف پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرریفرنس مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھیجا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ملک عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا تھا ۔