ملکہ کوہسا رمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری جاری ، سیاحوں کی آمد

اتوار 8 دسمبر 2024 19:00

ملکہ کوہسا رمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری  جاری ، سیاحوں کی آمد
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2024ء) ملکہ کوہسا رمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے ، سیاحو کی بڑی تعداد نے مری اور گلیات کی طرف رخ کر لیا ہے ۔سڑکوں سے برف کی صفائی کا عمل بھی جاری ہوگیا ۔ مری برفباری کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کر رکھا ہے ۔مری میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مری میں 13 مختلف مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سہولت مراکز میں متعلقہ ۔ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔کنٹرول روم میں عملے کی حاضری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روڈز کلیئرنس نگرانی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا کے گا۔تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے انتظامیہ نےبروقت اقدامات کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :