اٹک، سید تقی عباس شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیل ایلیمنٹری تعیینات

پیر 9 دسمبر 2024 23:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2024ء) سیکرٹری سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب نے سید تقی عباس شاہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیل ایلیمنٹری تعیینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پیشرو مبشر احمد کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سید تقی عباس شاہ نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بطور اسسٹنٹ پریزیڈنگ آفیسر حلقہ این اے 49 میں اپنے فرائض سر انجام دئیے ،اس سے قبل وہ محکمہ تعلیم اٹک کے مختلف عہدوں اور مختلف سکولوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

سید تقی عباس شاہ انتہائی فرض شناس، محنتی ،ایماندار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ، سیاسی سماجی ،تعلیمی، صحافتی اور دیگر حلقوں نے ان کی بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔