
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ”ایکس“ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
سندھ ہائیکورٹ نے بندش کے خلاف درخواستوں کو مرکزی درخواست سے الگ کرنے کی ہدایت کردی
میاں محمد ندیم
منگل 10 دسمبر 2024
14:45

(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس“ کی بندش کے خلاف درخواستوں پر دیگر درخواستوں کو مرکزی درخواست سے الگ کرنے کی ہدایت کردی ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے دلائل طلب کرلیے کہ ریگولر بینچ ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کا کیس سن سکتا ہے یا نہیں.
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواستوں کی سماعت کا اختیار ریگولر بینچ کا ہے یا آئینی بینچ کا، کیا درخواست میں احکامات دینے کی استدعا ہے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہم ہر کیس کا الگ سے مشاہدہ کررہے ہیں ہم پہلے درخواست کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کریں گے، یہاں کوئی ریگولیشن نہیں جو آئین سے متصادم ہوں عدالت نے وکیل درخواست گزار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلیے اور دیگر درخواستوں کو مرکزی درخواست سے الگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم مرکزی درخواست کی سماعت کریں گے. وکیل عبد المعیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عدالت بندش کو غیر قانونی قرار دے جس پر عدالت نے کہا کہ غیر قانونی قرار دینے کے بعد احکامات بھی تو جاری ہوں گے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکس تک رسائی روکنے کے لئے رولز کا سہارا لیا ہے، حکومت نے 5 ماہ بعد بندش کو تسلیم کیا تھا. عدالت نے کہا کہ آپ پہلے درخواستوں کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں آپ جو کہہ رہے ہیں اس کے مطابق آپ عدالت سے احکامات طلب رہے ہیں اگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے تو اسکے لئے بھی احکامات درکار ہوں گے عدالت نے وکیل درخواست گزار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی.مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.