پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے پر سیمینار کل ہوگا

منگل 10 دسمبر 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ریسرچ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2024 کی مناسبت سے سیمینار بروز بدھ (کل) صبح 10 بجے انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی &وزیر سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی خان، ڈی جی ای پی اے، محکمہ تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی پنجاب ڈاکٹر ظفر اقبال و دیگر شریک ہوں گے۔