
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور کاروان علم فائونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط ،طلباء کو سکالرشپ کی فراہمی اور باہمی تعاون پر اتفاق
جمعرات 12 دسمبر 2024 20:43
(جاری ہے)
مزید برآں مفاہمت نامے میں معذور طلباء کے لیے مالی و لاجسٹک امداد، ہاسٹل اور دیگر متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے کے انتظامات شامل ہیں۔ فریقین نے باہمی تعاون کے ذریعے کیریئر کونسلنگ سیمینار منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے جامعہ کمیونٹی کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں سکالرشپ کی جانچ پڑتال کے شفاف نظام پر روشنی ڈالی اور معاشرے کی تعمیر میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی قومی اور بین الاقوامی طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرتی ہے، اس طرح کا تعاون سماجی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے تعلیمی استعداد اور مالی ضرورت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے مستحق اور قابل طلباء کی مدد کرنے کے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد ارشاد صوفی نے بتایا کہ کاروان علم فائونڈیشن اعلی معیاری تعلیم کے شعبہ میں تعاون فراہم کرنے والا اولین ادارہ ہے۔ انہوں نے طلباء کو تعلیمی سفر میں سرپرستی جیسے بارے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائونڈیشن اب تک 9,000 سکالرشپس دے چکی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے سکالرشپ کی جانچ پڑتال کےطریقہ کار کو سراہا اور اسے شفافیت اور انصاف کا نمونہ قرار دیا۔ قبل ازیں یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ کی ڈائریکٹر نزہت زرین نے شرکاء کو سکالرشپ اور ادارہ جاتی روابط اور ان کے دفتر کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس کے ڈائریکٹر جنرل اور سکالرشپ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید نے سکالرشپ کے لیے سخت معیاری طریقہ کار اور انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں جامعہ کی سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود، کاروان علم فائونڈیشن کے وفد کے ارکان اور یونیورسٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.