آر ایچ سی 53 ایم میں زیرو لیکوڈ ڈسچارج اور رین واٹر ڈسچارجنگ کا سنگ بنیاد

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعرات 12 دسمبر 2024 17:36

لودھراں(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 دسمبر 2024) دوآبہ فاؤنڈیشن اور واٹر ایڈ پاکستان کے تعاون سے آر ایچ سی 53 ایم میں زیرو لیکوڈ ڈسچارج (ZLD) اور رین واٹر ڈسچارجنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس اہم موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل اور منیجر پروگرامز دوآبہ فاؤنڈیشن جاوید اقبال نے شرکت کی۔

ڈپٹی منیجر واش انفراسٹرکچر دوآبہ فاؤنڈیشن فیصل نواز نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات پر بریفنگ دی، جس پر شاہد عباس جوئیہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل کو ہدایت دی کہ وہ دوآبہ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو پندرہ جنوری تک مکمل کریں۔ انہوں نے دوآبہ فاؤنڈیشن اور واٹر ایڈ پاکستان کی اس پروجیکٹ میں کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

شاہد عباس جوئیہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بیسک ہیلتھ یونٹس اور رولر ہیلتھ سنٹر لودھراں میں عمارتوں کو افراد باہم معذوری کے لیے قابل رسائی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام دوآبہ ضلعی وومن واش فورم کی درخواست پر کیا گیا۔ منیجر پروگرامز دوآبہ فاؤنڈیشن جاوید اقبال نے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد عباس جوئیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دوآبہ فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ منیجر محبوب رضا، میڈیکل آفیسر آر ایچ سی 53 ایم ڈاکٹر ارشد، ڈسٹرکٹ انچارج دوآبہ فاؤنڈیشن لودھراں ارسلان اختر، میڈم ام فروا، میڈم صباحت ملک، حافظ شعیب علی مہاروی اور دیگر سوشل ایکٹیوسٹ، میڈیا نمائندگان، ڈاکٹرز، خواتین اور افراد باہم معذوری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔