والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں، ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 12 دسمبر 2024 17:47

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون  نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں  اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین  وٹامن اے کیپسول  پلوائیں اور 16 دسمبر سے 20دسمبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر  میں پولیو مہم کے افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر  ، سی  ای او ہیلتھ ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او پی ایس محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ16 دسمبر سے 18 دسمبر کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر  سے ویکسین  کے قطرے پلائیں گی  جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 19 دسمبر اور 20دسمبر تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران  ضلع بہاول نگر  میں   پانچ سال تک کی عمر کے(592575)  بچوں کو  پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں  فرائض سر انجام دیں گی جن میں  136فکس ،  2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایچ کیو ہسپتال دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین ، سی ای او ہیلتھ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیارپر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احمد بھون نے پولیو کاؤنٹر اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :