سپریم کورٹ کا فیصلہ، رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

جمعرات 12 دسمبر 2024 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے رکنِ قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 262 سے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔عادل بازئی کی اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی۔