ق*حیدرآباد پریس کلب پر مختلف افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

جمعرات 12 دسمبر 2024 19:55

9حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔جھمپیر کے علاقہ اللہ بخش شورو کے رہائشیوں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری20ایکٹر زمین ہے جس پر قبضے کے لئے ریونیو افسران ریکارڈ میں جعلسازی کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ زمینوں کے کھاتے ان کے پاس ہیں اور وہ کئی سالوں سے لینڈ ٹیکس بھی باقائدگی سے ادا کررہے ہیں انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ودیگر حکام سے اپیل کی معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیاجائے ۔

حیدرآباد کے علاقے قاضی قیوم روڈ کے رہائشی معذور شخص فاروق احمد نے معذور کوٹہ کے تحت ملازمت نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں اور کافی عرصے سے معذور کوٹہ کے تحت نوکری کے لیے احتجاج کر رہا ہوں لیکن کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور کوٹہ کے تحت نوکریاں سفارشی اور من پسند افراد کو مل رہی ہیں جبکہ غریب اور ناقابل رسائی معذور افراد دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

لاڑکانہ کے گاؤں مجاور علی وسان کی رہائشی سیدہ آسیہ بی بی دختر سید کمال شاہ نے نورل سرگاسی کے ہمراہ حیدرآباد پریس پہنچ کر بتایا کہ اس نے اپنی مرضی اورخوشی کے ساتھ نورل سے شادی کی ہے جبکہ اس کے لواحقین نے فرید آباد تھانے میں اس کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا اس نے بتایا مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں عاقل اور بالغ ہوں میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے انہوں نے کہا کہ لواحقین کی جانب سے اسے اور اس کے شوہر کو جان کو خطرہ ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر تحفظ فراہم کریں۔