فیصل آباد ریجن میں محکمہ پولیس کی کھلی کچہریوں میں رواں سال 5900 سائلین کی داد رسی کی گئی، ترجمان

جمعہ 13 دسمبر 2024 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) شہریوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے لیے اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلعی سربراہان نے بعد از نماز جمعہ عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی سربراہان نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا، رابطے میں بہتری لانا اور دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی خصوصی ہدایت پر ریجن بھر میں شہریوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں محکمہ پولیس کی کھلی کچہریوں میں رواں سال 5900 سائلین کی داد رسی کی گئی ہے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں سے براہِ راست تعلقات مضبوط بنا ئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :