پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام -مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

ہفتہ 14 دسمبر 2024 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2024ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ’مصنف سے ملاقات‘ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیاگیا،جس میں دو ممتاز مصنفین نے اہم کاموں کو اجاگر کیا۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، شعبہ تاریخ کی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ افتخار، اردو ادب سے حمیدہ شاہین، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پہلی کتاب ڈاکٹر رخسانہ افتخار کی ’ویمن ان پولیٹکس: جہاں آرا بیگم، مغل شہزادی‘ تھی۔ انہوں نے ایک مورخ کی درستگی کے ساتھ مغل تاریخ کی اکثر نظر انداز کی جانے والی داستانوں پر روشنی ڈالی۔ دوسری نمایاں تصنیف حمیدہ شاہین کی ایک اردو کتا ب ’اسلامی سیاسی نظام میں اخلاقیات کی اہمیت تھی جس میں مصنف نے سیاست میں اخلاقیات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ محمد ہارون عثمانی نے بہترین سیشن کے انعقاد پر معزز مصنفین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری علم کے فروغ اور ادبی تقریبات کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر تی رہے گی۔