کچی شراب پینے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقع پر پولیس کی بڑی کارروائی مرکزی ملزمان گرفتار

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 14 دسمبر 2024 17:39

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 دسمبر 2024)شہید بینظیر آباد پولیس نے گزشتہ کچھ روز پہلےکچی شراب پینے سے  6 افراد کے جاں بحق ہونے پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ پنھل خان چانڈیو پولیس کی کارروائی کچھ روز قبل کچی شراب پینے سی 6 لوگوں کی اموات ہوئی تھی جس پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سکرنڈ اور ایس ایچ او سکرنڈ کو منشیات فروشی میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے احکامات جاری کیئے جس پر ڈی ایس پی سکرنڈ اور ایس ایچ او سکرنڈ نے عملدر آمد کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث مرکزی ملزم دلبر کھوسہ،عنایت عرف انو کھوسہ اور محمد رفیق سہتو کو گرفتا کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے