یو ای ٹی لاہور اور ہائیر پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کا مقصد گرین انرجی سیونگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ لیبارٹری کا قیام ہے

پیر 16 دسمبر 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)لاہور اور ہائیر پاکستان ایئر کنڈیشنر کے درمیان گرین انرجی سیونگ ٹیکنالوجی کے لیے مشترکہ لیبارٹری کے قیام پر معاہدہ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہائیر پاکستان فینگ ژیانفا اور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دونوں جانب سے شریک مندوبین کی موجودگی میں معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس تعاون کا مقصد پائیدار توانائی کے حل میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے، جو پاکستان کے توانائی کی بچت اور ماحولیاتی استحکام کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ یہ مشترکہ لیبارٹری گرین ٹیکنالوجی میں اختراعات کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس سے تعلیمی ادارے اور صنعت دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے۔