خواتین یونیورسٹی ملتان میں سانحہ 16دسمبر شہدا کی یاد میں تقریب کاانعقاد

پیر 16 دسمبر 2024 20:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2024ء) خواتین یونیورسٹی ملتان میں سانحہ 16دسمبر شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں 16دسمبردکھ اور افسوسناک واقعات سے رقم ہے ،ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ 16دسمبر ہماری تاریخ کا تاریک دن ہےملک کے دولخت ہونے کا دکھ اتنا ہی شدید ہے جتنا ایک ماں کےلیے 16 دسمبر 2014 کو اپنا لختِ جگر کھو دینے کا غم ہے،وطن عزیز کو اپنے قیام کے بعد سے ہی پے در پے سانحات کا سامنا رہا ہے،یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم مل کر ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :