K وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

پیر 16 دسمبر 2024 20:05

ٌ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2024ء)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔گریڈ 20 کے چیف فنانس اینڈ اکاونٹس آفیسر شہزاد اقبال رانا وزارت امور کشمیر سے وزارت اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر محب علی پھلپوٹو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کردیا گیا ۔محب علی پھلپوٹو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 21 کے افسر تھے۔

(جاری ہے)

انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے سہیل علی خان کی خدمات وزارت اطلاعات کے سپرد کردی گئی۔سہیل علی خان اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں تقرری کے منتظر تھے ۔آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ گریڈ 20 کے محمد عمر چیمہ چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر وزارت امور کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔محمد عمر چیمہ اس سے قبل اٹامک انرجی کمیشن میں بطور ڈائریکٹر فنانس تعینات تھے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔