سرگودھا میں انٹر کالجیٹ ڈویژنل سپورٹس مقابلے شروع ہو گئے

منگل 17 دسمبر 2024 17:04

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2024ء) سرگودھا میں انٹر کالجیٹ ڈویژنل سپورٹس مقابلے شروع ہو گئے جس کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے طالبات مقابلوں کا افتتاح کیا۔جس میں چاروں اضلاع سے 11 خواتین کالجز نے شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے مقابلے پوسٹ گریجویٹ چاندنی چوک اور طلباء کے مقابلے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں31 دسمبر تک ہوں گے۔

جن میں طالبات 9 اور طلباء 13 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گئے۔ اس تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے اپنے کالجز کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ اور مقابلوں کی مشعل روشن کی جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے پی ٹی شو پیش کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ ہماری خواتین زندگی کے کسی میدان میں پیچھے نہیں۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا آپ نے سخت محنت کر کے اپنا والدین اور شہر کا نام روشن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر کالجیٹ کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد طالبات کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ گراس روٹ سطح پر قدرتی ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر میدان میں آپ کو رول آف ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آپ دوسروں کے لیے رول ماڈل بنیں۔بیٹیوں کی کامیابی والدین کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔کمشنر جہانزیب اعوان نے مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید کے ہمراہ انٹر کالجیٹ کے ضلع سطح کے مقابلوں کے فاتح خواتین کھلاڑیوں ،ٹیموں اور آفیشلز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ضلع سطح کے مقابلوں کی جنرل ٹرافی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :