نیوٹیک اسلام آباد میں مائننگ کورس کا آغاز

گریجویٹس نیوٹیک میں دو ماہ کا کورس مکمل کرکے بیرک کی بین الاقوامی مائنز میں 18 ماہ کی آن جاب تربیت حاصل کریں گے

منگل 17 دسمبر 2024 23:12

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2024ء)نیوٹیک اسلام آباد میں مائننگ کورس کا آغاز، گریجویٹس نیوٹیک میں دو ماہ کا کورس مکمل کرکے بیرک کی بین الاقوامی مائنز میں 18 ماہ کی آن جاب تربیت حاصل کریں گے، 2023 میں بھی بلوچستان سے 9 گریجویٹس منتخب کرکے انھیں بیرک کی ارجنٹینا میں واقع سائٹ میں آن جاب ٹریننگ پر بھیجا گیاتھا۔

(جاری ہے)

نیوٹیک اسلام آباد میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے 18 گریجویٹس کے تربیتی کورس کا آغازکردیا گیا ، یہ گریجویٹس نیوٹیک میں دو ماہ کا کورس مکمل کرکے بیرک کی بین الاقوامی مائنز میں 18 ماہ کی آن جاب تربیت حاصل کریں گے، نیوٹیک کی تربیتی کورس کے دوران ان گریجویٹس کو مائننگ اور اس سے جڑے تکنیکی علوم سکھائے جائیں گے، منتخب گریجویٹس کو جیالوجی، ایکسپلوریشن، سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کی تربیت بھی دی جائے گی، تربیت کے دوران گریجویٹس کو مائننگ کے شعبے میں ہونے والے جدت اور کمیونیکیشن اسکلز بھی سکھائے جائیں گے، بلوچستان کے ان گریجویٹس کا انتخاب بیرک کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے 2024 کے تحت کیا گیا، 2023 میں بھی بلوچستان سے 9 گریجویٹس منتخب کرکے انھیں بیرک کی ارجنٹینا میں واقع سائٹ میں آن جاب ٹریننگ پر بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :