تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا گیا

بدھ 18 دسمبر 2024 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2024ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت شکایات کے حل کے لیے آن لائن پورٹل قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے والدین اور طلبہ اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس ای کمپلینٹ سیل ڈاٹ گورنمنٹ پر طلبہ اور والدین امتحانات میں ہونے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا نقل کے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

والدین اور طلبہ 042-111112020پر بھی کال کرکے امتحانات سے متعلق شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں نقل کے معاملات کی روک تھام اور امتحانی نظام کو شفاف بنانا ہے۔یہ اقدام پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے اور طلبا کے لئے ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :