ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈایزئن ااور غیر سرکاری تنظیموں مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جمعرات 19 دسمبر 2024 20:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2024ء) ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈایزئن نے غیر سرکاری تنظیموں سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دئیے،ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے جرمن تنظیم Kindernothilfe (KNH) پاکستان اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے،معاہدے پر کے این ایچ کی کنٹری منیجر کرن شہزادی،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیزی اور یونیورسٹی کی آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ کی سربراہ آسیہ شاہ نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے،معاہدے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا،انٹرن شپ اور دیگر مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :