انٹرمیڈیٹ سطح پر داخلوں کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے پر حکومت پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کو تعریفی سند پیش کی گئی

جمعرات 19 دسمبر 2024 22:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2024ء) انٹرمیڈیٹ سطح پر داخلوں کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے پر حکومت پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کو تعریفی سند پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ وقار النساء کالج راولپنڈی میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں گورنمنٹ کالج اٹک کے پرنسپل پروفیسر خالد جاوید صدیقی کو انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلہ جات 2024ء میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیے ہوئے انرولمنٹ کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے پر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے تعریفی سند پیش کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری اعظم کمال اور ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر بھی موجود تھے ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے پرنسپل نے اپنے سٹاف کو اس کامیابی پر مبارکباد دی جس نے امسال کالج میں انرولمنٹ میں اضافے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں اور علاقے بھر کے ہائی سکولوں اور دیہاتوں کا دورہ کر کے طلباء کو کالج میں داخلے کی ترغیب دی۔