
رمضان اچکزئی نے این ای262میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی
جمعرات 19 دسمبر 2024 21:05
(جاری ہے)
09 فروری کی شام کو ریٹرننگ آفیسر نے عادل بازئی کو فارم47 کے ذریعے جتوایاجبکہ 08 فروری کی رات عادل بازئی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں موجود رہے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت کے اعلان کے بعدانہوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے حلف نامہ بھی دیا تاکہ وہ دھاندلی کے ذریعے جیتنے والے الیکشن پر کسی بھی اعتراض کو ختم کرسکیں۔
پٹیشنر نی15 فروری2024 ء کو ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن سے درخواستوں کے ذریعے استدعا کی تھی کہ وہ حلقہ این ای262 کے الیکشن کی ، دوبارہ گنتی ،ری چیکنگ، کائونٹر فائل پر شناختی کارڈ اور انگھوٹوں کے نشانات چیک کروائیں لیکن الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر عدالت عالیہ بلوچستان میں پٹیشن دائر کرکے فارم45، 46 اور 47 کی مصدقہ نقول الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر سے طلب کیں جس پر عدالت عالیہ بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی۔عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد پٹیشنر کو فوٹواسٹیٹ کاپیاں دی گئیں جس پر پٹیشنر نے ستمبر 2024ء میں الیکشن کمیشن کے روبرو درخواست دائر کی اور الیکشن کمیشن نے حال ہی میں معیاد گزرنے کا بہانہ بنا کر درخواست پر کوئی کارروئی نہیں کی۔ پٹیشنر نے عدالت عالیہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائرکرکے آئین و قانون کے مطابق انصاف طلب کیا ہے۔پٹیشنر کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست جس میں انہوں نے عدالت عظمیٰ سے خواتین اور اقلیتی سیٹیں طلب کی تھی اس کیس میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی بینچ کے 08 اکثریتی ججز نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں آئین کے آرٹیکل187 کے تحت پی ٹی آئی کو درخواست نہ دینے اور معیاد کے بغیر مکمل انصاف فراہم کیا ہے اوراب عدالت عظمیٰ کی3رکنی بینچ نے عادل بازئی ایم این اے جس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے طور پر کیا تھااس نوٹیفکیشن کے 8 مہینے کے بعد بھی معیادکی کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ حلف نامے کو متنازعہ بنانے پر عادل بازئی کے حق میں فیصلہ دیاگیا ہے۔اس لئے آئین کے آرٹیکل 25 کا تقاضاہے کہ جس طرح اس ملک میں طاقتوروں کو انصاف ملتا ہے اسی طرح مزدوروں کو بھی انصاف دینا آئین پر عملدرآمد ہے اور جس طرح عادل بازئی ایم این اے نے سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے 30ہزار ووٹ لیے تھے لیکن انہیں 20ہزار ووٹوں سے جتواکر ان کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے پی ٹی آئی بھی اسی دھاندلی کا بول رہی ہے اس طرح اس حلقے کی ری چیکنگ کے بعد پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق بیانیے کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.