صائم بڑے سٹار بننے جارہے ہیں، پونٹنگ کی ویڈیو پھر سامنے آگئی

اب جبکہ میں کمنٹری کر رہا ہوں تو مجھے پلیئر کی معلومات اکٹھا کرنا اچھا لگتا ہے : ویڈیو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 دسمبر 2024 12:22

صائم بڑے سٹار بننے جارہے ہیں، پونٹنگ کی ویڈیو پھر سامنے آگئی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 دسمبر 2024ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دو مرتبہ ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ چیمپئن رکی پونٹنگ نے صائم ایوب کو مستقبل کا بڑا اسٹار قرار دے دیا۔ 
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں صائم ایوب کی شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے 50 سالہ رکی پونٹنگ کی مئی 2024ء کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

 
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں نے آسٹریلیا کے گزشتہ سیزن میں صائم ایوب کو بیٹنگ کرتے دیکھا، مجھے بہت اچھا لگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سڈنی ٹیسٹ کھیلے تھے۔ میں اس وقت ان کو اتنا نہیں جانتا تھا، اب جب کہ میں کمنٹری کر رہا ہوں تو مجھے پلیئر کی معلومات اکٹھا کرنا اچھا لگتا ہے اور جاننا چاہتا ہوں کہ کون سا پلیئر کیا کر رہا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے 2 مرتبہ کے ورلڈ کپ فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے صائم کی کچھ پی ایس ایل کی اننگز دیکھیں۔ وہ مکمل بیٹر ہیں اور میرا خیال ہے کہ صائم بڑے اسٹار بننے جارہے ہیں۔