ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں نیشنل ورکنگ ویمن ڈے پر تقریبکا انعقاد

طالبات نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کھیل بھی پیش کیا

جمعہ 20 دسمبر 2024 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2024ء) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نیشنل ورکنگ ویمن ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، ایم پی اے سعدیہ تیمور، صدر ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فلاحت عمران، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، عائشہ لاری، آمنہ قادر، ڈاکٹر ارم رباب سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروڈکشن ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خواتین کی ترقی کیلئے مواقع فراہم کر رہی ہیں،بڑے عہدوں پر فائز خواتین طالبات کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ انسانی تاریخ کے ہر اہم موڑ پر خواتین نے اہم سماجی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سعدیہ تیمور نے کہا کہ ورکنگ ویمن صرف ملازم خواتین نہیں بلکہ ہماری مائیں بغیر معاوضہ کے بچوں کی پرورش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عزم ہے کہ ہر خاتون با اختیار بنے اور پنجاب حکومت خواتین کی فلاح کے لیے نئے منصوبوں متعارف کرا چکی ہے جس میں طالبات کے لیے سکوٹی سکیم، خواتین کی سیفٹی کے لیے پنک بٹن جیسے اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ نیشنل ورکنگ ویمن ڈے پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات نے خواتین کو درپیش چیلنجز پر کھیل بھی پیش کیا۔