سال کا چھوٹا ترین اور 23 دسمبر کی رات سب سے طویل ہوگی، محکمہ موسمیات

ہفتہ 21 دسمبر 2024 15:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2024ء) محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل22 دسمبر اتوارکا دن رواں سال کا چھوٹا ترین اور 23دسمبر کی رات سب سے طویل ہوگی، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج 7 بجکر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور 5 بجکر 15 منٹ پر غروب ہوگا اور دن کا دورانیہ 10گھنٹے 8 منٹ اور رات کا دورانیہ 13گھنٹے 52منٹ پر مشتمل ہوگا، 23دسمبر کے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ 21اور 22 مارچ 2025کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔