یونیورسٹی آف سرگودھا کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کا چک نمبر 118 این بی میں "عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح" کے موضوع کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 21 دسمبر 2024 17:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ نے چک نمبر 118 این بی میں "عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح" کے موضوع کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں مقامی کمیونٹی کو مفت طبی چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل فزیشن ڈاکٹر محمد وقار یونس نے حاضرین کا طبی معائنہ کیا جبکہ رفا فاؤنڈیشن نے مفت ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کا انعقاد رفا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد دین، اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ رانا عمران احمد اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر نادیہ شاہ کی نگرانی میں کیا گیا۔ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے کیمپ کے دوران رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر رانا عمران احمد نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پسماندہ طبقوں کو قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :