منشیات فروشوں اور سماجی دشمن عناصر کے خلاف شہید بینظیر آباد پولیس کا دورانِ کریک ڈاوُن مختلف علاقوں سے 5 ملزمان گرفتار مقدمات درج

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 21 دسمبر 2024 17:29

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024ء ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور سماجی دشمن عناصر کے خلاف شہید بینظیر آباد پولیس کا مختلف علاقوں سے دورانِ کریک ڈاؤن مزید 05 ملزمان گرفتار مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن پولیس کی دوران اسنیپ چیکینگ کاروائی ملزم سھیل بلوچ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z.21 سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ، دوسری جانب تھانہ تعلقہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش ملزم زوہیب جتوئی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z 21 سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا اور تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اپنے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزم سراج کیریو اور مختیار کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 260 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے ، تھانہ ماڑی جلبانی پولیس کی کاروائی منشیات فروش ملزم عبد الشکور کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z 21 سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :