بہاولنگر۔چک نادر شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ

لڑکا موقع پر جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 21 دسمبر 2024 17:30

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024ء ) چک نادر شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ، لڑکا موقع پر جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جھنیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔بہاولنگر کے علاقے چک نادر شاہ کے قریب چشتیاں روڑ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث پیش آیا۔ موٹرسائیکل پر سوار 18 سالہ صابر علی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دو افراد، حنیفاں بی بی اور لقمان، شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ صدر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔